بنگلورو،7؍جولائی(ایس او نیوز)بروہت بنگلور مہا نگر پا لیکے(بی بی ایم پی) چیف کمشنر گورو گپتا نے کہا کہ شہر میں روزانہ 800کتوں کو ریبیس انجکشن دینے کا منصوبہ بنا یا گیا ہے۔
بی بی ایم پی صدر دفتر احاطہ میں ورلڈ زونوس ڈے(جانوروں کی بیماری پر قابو پانے عالمی دن) کے موقع پر منعقد تقریب کے دوران ریبیش انجکشن دینے کے لئے مختص 8گاڑیوں کو ہری جھنڈی دکھانے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کر تے ہو ئے گوروگپتا نے اس بات کین جانکاری دی۔ انہوں نے بتا یا کہ بی بی بی ایم پی کی جانب سے آوارہ کتوں کو ریبیس انجکشن دینے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں،اسی مقصد سے مذکورہ گاڑیوں کی سہو لت فراہم کر گئی ہے۔
انہوں نے بتا یا کہ بی بی ایم پی کی جانب سے ریبیس سہایاوانی قائم کی گئی ہے،اس سہایاوانی سے عوام سے ریبیس مرض اور ریبیس مرض کے خدشات رہنے والے جانوروں کی اطلاع پا کر ایسے جانوروں کو پکڑکر انہیں ایک کمرے میں بند کر کے ان پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔ انہوں نے بتا یا کہ جانور کی موت ہو نے پر اس کے دماغ کے نمونہ کو جانچ کے لئے لیباریٹری کے روانہ کیا جائے۔گورو گپتا نے بتا یا کہ بی بی ایم پی کے تمام 198وارڈز میں کم سے کم70فیصد آوارہ کتوں کو ریبیس انجکشن کو ہر سال دینے کا منصوبہ بنا یا گیا ہے۔انہوں نے بتا یا کہ 2020کے دوران47,164اور2021کے شروع کے6ماہ کے دوروان41,934آوارہ کتوں کو ریبیس مرض کے خلاف انجکشن دینے کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے شہر میں پالتو کتوں کے مالکان سے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کی گزارش کی۔
تقریب میں بی بی ایم پی کے اسپیشل کمشنر(مویشی پا لن) ڈی رندیپ،ڈاکٹر منجوناتھ شنڈے سمیت دیگر افسران حاضر رہے۔